اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: اسرائیل کے خلاف ائمہ نماز جمعہ کے بعد آواز بلند کریں - urdu news

مفتی شہر بنارس عبد الباطن نعمانی نے مساجد کے ائمہ سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں۔

اسرائیل کے خلاف ائمہ نماز جمعہ کے بعد آواز بلند کریں
اسرائیل کے خلاف ائمہ نماز جمعہ کے بعد آواز بلند کریں

By

Published : May 21, 2021, 10:37 AM IST

بنارس: گزشتہ دو ہفتے سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھایا جارہا ہے اس کے پیش نظر بنارس کے علماء نے نماز جمعہ کے بعد قانونی دائرہ میں رہ کر اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو
اس تعلق سے مفتی شہر بنارس عبد الباطن نعمانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ہفتے سے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں بیت المقدس کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کی اس حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
اسرائیل کے خلاف ائمہ نماز جمعہ کے بعد آواز بلند کریں

انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ فلسطین میں بچے، خواتین، بوڑھے، بزرگ اور نوجوان جو بھی اسرائیلی کارروائی میں نشانہ بنائے گئے اللہ ان کی شہادت کو قبول فرمائے جو فلسطینی بھائی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان کو جلد سے جلد اللہ صحت عطا فرمائے۔

اس دوران مفتی شہر بنارس نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت اس معاملے میں دخل اندازی کرتے ہوئے اسرائیلی کاروائی کو روکے۔

اس سلسلے میں مفتی ہارون الرشید نقشبندی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'ہم دنیا کی سبھی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔ عرب حکمران مشترکہ طور پر مضبوط فیصلہ لے کر کارروائی کو روکیں، ساتھ ہیں بھارت میں ائمہ حضرات مساجد میں فلسطینی مسلمانوں کے حق میں دعا کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details