اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی:  وویکانند کے راستے پر چلنے کی اپیل

ویویکانند کی سالگرہ کے موقع پر ضلع بارہ بنکی کے اسماعیل پور گاؤں میں سماجی کارکن منیش پریہار نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ویویکانند کی زندگی سے متعلق چیزوں کو پڑھیں اور اس پر عمل کرکے ایک بہترین بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں۔

بارہ بنکی: بتکہی پروگرام میں وویکانند کے راستے پر چلنے کی اپیل
بارہ بنکی: بتکہی پروگرام میں وویکانند کے راستے پر چلنے کی اپیل

By

Published : Jan 12, 2021, 7:39 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے اسماعیل پور گاؤں میں سوامی وویکانند کی سالگرہ کے موقع پر سماجی کارکن منیش پریہار کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

بارہ بنکی: بتکہی پروگرام میں وویکانند کے راستے پر چلنے کی اپیل

اس موقع پرانہوں نے لوگوں سے وویکانند کے بتائے راستے پر چل کر ان کے خواب کو مکمل کرنے کی اپیل کی۔

منیش پریہار کی جانب سے یہ 'بتکہی' نامی پروگرام گاؤں میں ہر ہفتے اتوار کو معقد کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں گاؤں کے باشندوں کے ساتھ گفتگو کی جاتی ہے۔ ان کے مسائل سنے جاتے اور ان کا حل کے ساتھ انہیں تمام ضروری باتیں بتائی جاتی ہیں۔

'بتکہی' پروگرام کے ذریعہ اودھی زبان کو بھی فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

منگل کو سوامی وویکانند کی سالگرہ کے موقع ہر خصوصی 'بتکہی' پروگرام کا اہتمام کیا گیا.

اس پروگرام میں بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے ویویکانند کی زندگی سے متعلق اہم باتیں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ سوامی ویویکانند کا خواب تھا کہ بھارت ماتا کا نام پوری دنیا میں عام ہو۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ سب ایک دوسرے کے ساتھ آپس میں مل جل کر رہیں، خواتین کی عزت کریں، نشہ خوری اور تمام بری عادتوں سے بھی بچیں۔ والدین کی خدمت کریں، تبھی جاکر آپ سوامی وویکانند کے خواب کو مکمل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: سوامی وویکانند کی سالگرہ پر پروگرامز کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details