ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ نے بنکروں کے متعدد مسائل کو لے کر ایڈیشنل مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا ہے۔
پسماندہ مسلم محاذ کا مطالبہ ہے کہ 'بنکروں کی بجلی سبسڈی کو قبل کے موافق برقرار رکھا جائے اور بنکروں کو بھی مزدوروں کی طرح سلانہ 12 ہزار روپیہ کی رقم مہیہ کرایا جائے۔
بارہ بنکی: بجلی سبسڈی برقرار رکھنے کا مطالبہ پسماندہ مسلم محاذ کے ریاستی صدر وسیم راعین کی قیادت میں تنظیم کے کارکنان نے سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے میمورنڈم سونپا۔
وسیم راعین کے مطابق 'بنکروں کو رعایت کے طور پر دی جانے والی بجلی سبسڈی کو حکومت نے دسمبر میں ختم کر دیا تھا۔ تمام تنظیموں کی گزارش پر یہ رعایت مارچ ماہ تک توسیع کی گئی تھی۔ اب مارچ ماہ گزر چکا ہے تو پھر سے بنکروں سے میٹر ریڈنگ کے مطابق بل وصول کیا جائے گا۔'
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ'بنکروں کو دی گئی یہ رعایت جاری رکھی جائے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بنکر بھی مزید متاثر ہوئے ہیں۔ اس لئے انہیں بھی مزدوروں کی طرح 12 ہزار روپیہ سالانہ دیا جائے۔'