اردو

urdu

ETV Bharat / state

ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی رکن اسمبلی کی اپیل - عوام صبر و تحمل سے کام لیں

یادگیر کے رکن اسمبلی نے بارش کے پیش نظر اپنے حلقے کی عوام سے ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی اپیل کی ہے۔

یادگیر کے رکن اسمبلی نے بارش کے پیش نظر اپنے حلقے کی عوام سے ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی اپیل کی ہے
یادگیر کے رکن اسمبلی نے بارش کے پیش نظر اپنے حلقے کی عوام سے ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی اپیل کی ہے

By

Published : Sep 29, 2020, 10:26 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور حلقے کے رکن اسمبلی شرن بسپا گوڈا دشنا پور نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بارش سے نہ گھبرائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام صبر و تحمل سے کام لیں، اور حکومتی اہلکاروں سے جو مدد بن پڑے گی وہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس تیزوتند مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے شہر میں آبی ذخیرہ ہوگیا ہے، لہذا آپ سب سے بالخصوص نوجوانوں سے یہ اپیل ہے کہ براہ کرم ندی نالوں کے نزدیک نہ جائیں۔

واضح رہے کہ ضلع یادگیر اور شاہ پور میں گزشتہ دنوں مطلع ابر آلود ہو کر کڑک اور چمک کے ساتھ کئی مرتبہ زبردست بارش ہوئی جس کی وجہ سے شہر میں موجودہ ذخائر آب بھر گئے اور تالاب مکمل شباب پر ہیں۔

خیال رہے کہ بارش کے سبب دیگر ذخیرہ کنٹہ، باؤلی بھر گئی ہے، عوامی نمائندوں اور سرکاری اہلکاروں نے عوام کو ذخیرہ آب کے نزدیک نہ جانے کی ہدایت دی ہے، تاکہ کوئی انہونی صورتحال نہ پیدا ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details