اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کی گائیڈ لائن کے تحت عیدالضحیٰ منانے کی اپیل - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں شہرعیدگاہ کمیٹی نے مسلمانوں سے حکومت کی گائیڈلائن کے مطابق عیدالاضحیٰ کا تہوار منانے کی اپیل کی ہے۔

appeal of eid ul adha
حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے تحت عیدالضحیٰ منانے کی اپیل

By

Published : Jul 31, 2020, 7:23 PM IST

اس کے لئے عیدگاہ کمیٹی نے خصوصی پمفلٹ شائع کرائے ہیں جنہیں مساجد میں چسپاں کرایا گیا ہے۔ یہی نہیں جامعہ مسجد میں بھی ایک ہورڈنگ کے ذریعہ مسلمانوں کو اس بابت بیدار کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

عیدگاہ کمیٹی کے صدر عمیر قدوائی نے بتایا کہ 'عیدگاہ کمیٹی ایک ذمہ دار تنظیم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اہل شہر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام ارکان جیسے نماز، قربانی وغیرہ جاری کی گئی گائیڈلائن کے مطابق ادا کریں۔

اس کے لئے ان کی جانب سے یہ اپیل کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کی ان تمام مساجد میں جہاں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جاتی ہے، وہاں ان پمفلٹ کو پہنچایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

حیدرآباد: مکہ مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں ہوگی

ساتھ ہی جامعہ مسجد میں ایک ہورڈنگ کے ذریعہ اس اپیل کی تشہیر کی جاری ہے کہ تمام عمل میں سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details