کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 مارچ کو پورے ملک میں 'جنتا کرفیو' لگانے کی اپیل کی تھی۔ اس کے بعد سبھی محکموں نے اس 'جنتا کرفیو' کو کامیاب بنانے کے لیے لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
سنبھل: 'جنتا کرفیو' کو کامیاب بنانے کی اپیل - اترپردیش سنبھل کی خبر
ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے ایس پی یمنا پرساد نے عوام سے 22 مارچ کو 'جنتا کرفیو' کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے اور اس سلسلے میں وہ لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
سنبھل کے ایس پی یمنا پرساد نے عوام سے 22 مارچ کو 'جنتا کرفیو' کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے
اسی کے تعلق سے اترپردیس کے ضلع سمبھل پولیس کپتان یمنا پرساد نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل 22 مارچ کو کوئی بھی گھروں سے نہ نکلیں اور ایک دوسرے سے فاصلہ بنائے رکھیں۔ ہر بیس منٹ کے بعد ہاتھ دھوتے رہیں اور سینیٹائزر کا استعمال کرتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کو لے کر افواہیں نہ پھیلائیں اور لوگوں میں ڈر پیدا نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کو اس سے بچنے کے طریقے بتائیں۔