اس کے باوجود انتظامیہ نے مذہبی علماء سے گزارش کی ہے کہ وہ اسے کامیاب بنانے کے لئے لوگوں سے اپیل کریں۔ وہیں انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اعلان کے انتظامیہ اسے مکمل طور پر نافذ کرانے کے لئے تمام افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔ اس کے بعد انہوں نے اپیل جاری کی۔
ایس پی اروند چترویدی نے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ اس دوران اپنی عبادت مذہبی عبادت گاہوں کے بجائے گھروں میں کریں۔