اردو

urdu

ETV Bharat / state

App Will Search The Lost Mobile Phone: ایپ گمشدہ موبائل فون تلاش کرے گا - کاشی کے دو نوجوانوں نے بنایا نایاب ایپ

وارانسی کے دو نوجوانوں نے اپنے ٹیلنٹ سے ایک شاندار ایپ بنایا ہے۔ اس ایپ کی مدد سے گمشدہ موبائل کو تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔ نوجوانوں کو اس ایپلیکیشن کو بنانے میں تقریبا ایک سال سے زائد کا وقت لگا۔ App Will Search for Lost Mmobile phone

ایپ گمشدہ موبائل فون تلاش کرے گی
ایپ گمشدہ موبائل فون تلاش کرے گی

By

Published : May 26, 2022, 11:01 PM IST

Updated : May 26, 2022, 11:13 PM IST

بنارس: کاشی کے دو نوجوانوں نے ایک ایسا ایپ بنایا ہے جس سے گمشدہ موبائل فون کے ملنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ آج کل بینکنگ سے لیکر ٹکٹ بکنگ اور تقریباً تمام اہم کام موبائل کے ذریعے ہی کیے جارہے ہیں۔ ایسے میں موبائل فون اگر گم یا چوری ہو جائے تو زندگی تھم سی جاتی ہے۔ خاص طور پر چوری کی صورت میں موبائل کا دوبارہ ملنا تقریباً نہ کے برابر ہوتا ہے۔

اس پریشانی سے نجات دلانے کے لئے کاشی کے دو انجینئر دوستوں نے'CMS ANTI THEFT 9' ایک نایاب ایپ بنایا ہے، اس ایپلیکیشن کی خاصیت یہ ہے کہ چور موبائل کو بند نہیں کرسکے گا۔ اس کے ساتھ ہی موبائل کی لوکیشن بھی مسلسل دستیاب رہے گی۔

ویڈیو

اس ایپلیکیشن کو بناتے وقت دونوں نوجوانوں نے خواتین کی تحفظ کا بھی خاص خیال رکھا ہے۔ اس ایپ کو اپنے موبائل میں رکھنے والے خواتین جب بھی کوئی مشکل میں ہوں گے تو اس ایپلیکیشن کی مدد سے اس کی صحیح لوکیشن کا پتا چل جائے گا۔ اس کے علاوہ اس میں نصب پاور بٹن کو تین بار دبانے سے 100 سے زیادہ لوگوں کے موبائل پر ایمرجنسی کال اور لوکیشن چلی جائے گی۔ app will protect women

مزید پڑھیں:

جانکاری کے مطابق اس ایپلیکیشن کو تیار کرنے والے ابھیشیک اور محمد ادیر بیرون ملک سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھارت آئے اور ایک سال کی کڑی محنت کے بعد یہ ایپ تیار کیا، ابھیشیک نے بتایا کہ یہ ایپ موبائل چوری کے بعد ایکوریٹ ٹائم اور لوکیشن بتائے گا کہ اس وقت چوری شدہ موبائل کہاں ہے۔ اس ایپلیکیشن کی سب سے بڑی خاصیت موبائل فون کو بند نہ ہونے دینا ہے۔ دونوں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ 'ہم صرف یہ چاہتے تھے کہ معاشرے میں تبدیلی آئے، خواتین کی تحفظ اور موبائل چوری کے واردات کو کم کیا جائے۔

Last Updated : May 26, 2022, 11:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details