رامپور:سماجوادی پارٹی سے رکن پارلیمان اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم خاں کے بیان کے ایک دن بعد نواب خاندان کے چشم وچراغ و عبداللہ اعظم کے سیاسی حریف حیدر علی خان عرف ہمزہ میاں نے Apna Dal S Candidate Hamza Miyan اپنی رہائش گاہ نور محل پر پریس کانفرنس کا انعقاد کر کے اعظم خان اور ان کے حامیوں پر کئی سنگین الزامات عائد کیے۔
ہمزہ میاں نے سنہ 1992 میں ہوئی نواب ذوالفقار علی خان عرف مکی میاں کی موت پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دادا کی موت سڑک حادثہ سے نہیں ہوئی تھی بلکہ سازش کے تحت ان کا قتل کیا گیا تھا جس کی سی بی آئی جانچ ہونی چاہیے'۔
ہمزہ میاں نے کہا کہ ان کے دادا کو سڑک حادثہ میں مروانے والوں کو بڑا سیاسی فائدہ ہوا۔ اسی طرز پر اب ان کے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔