اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aparna Yadav Supports BJP: اپرنا یادو نے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی - صدر اسمبلی نشست میں بی جے پی کا امیدوار

اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کی صدر اسمبلی نشست پر انتخابی جنگ دلچسپ ہو گئی ہے۔ یہاں یادو برادری کو اپنے پالے میں لانے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے طاقت جھونک دی Bharatiya Janata Party Used Force to Win Confidence of Yadav Community ہے۔

اپرنا یادو نے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی
اپرنا یادو نے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی

By

Published : Feb 7, 2022, 11:03 PM IST

بارہ بنکی ضلع کی صدر اسمبلی نشست پر انتخابی جنگ دلچسپ ہو گئی ہے۔ یہاں یادو برادری کو اپنے پالے میں لانے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے طاقت جھونک دی ہے۔

اپرنا یادو نے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی

اس ضمن میں بی جے پی سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو Aparna Yadav, Younger Daughter-in-law of Samajwadi Party Patron Mulayam Singh Yadav کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔ یہی وجہ ہے اپرنا یادو خود کی ذات کا حوالہ دیکر یادو برادری کو بی جے پی کی حمایت میں ووٹ کرنے کی اپیل Appeal to Vote in Favor of BJPکر رہی ہیں۔

دراصل صدر اسمبلی نشست پر بی جے پی کو کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ ان انتخابات میں یہاں سے فتح کو بی جے پی نے اپنی انا کا سوال بنا لیا ہے۔

واضح ہو کہ صدر اسمبلی نشست پر ایک لاکھ سے زیادہ مسلم اور 70 ہزار کے قریب یادو برادری کے ووٹرس ہیں۔ جو سماجوادی پارٹی کے حق میں مضبوط راستہ بناتے ہیں۔ بی جے پی یادووں کو اپنے پالے میں لانے کے لئے کوشاں ہے۔

جمعرات کے روز بی جے پی کے لیے ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے بی جے پی امیدوار کے لیے یادو اکثریت والے دو گاؤں میں میٹنگ کی جہاں انہوں نے اپنی ذات، تاریخ اور مذہبی اہمیت کے حوالے سے یادوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کی۔

بی جے پی نے یادوں کو راغب کرنے کی کوشش تو کی ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ وہ اس میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے. کیونکہ سیاسی حلقوں میں یادو برادری سماجوادی پارٹی کی مضبوط حامی بتائی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details