اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات مخالف مہم چلانے کا حکم

ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگرکے ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ نے کہا کہ اسکولز میں زیر تعلیم بچے ملک کا مستقبل ہیں اسی لیے انہیں نشہ کی لت سے پاک رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

منشیات مخلاف مہم چلانے کا حکم

By

Published : Jul 31, 2019, 11:38 PM IST

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو معاشرے کا مستقبل سمجھا جاتا ہے اور اگر یہ مستقبل نشے کی لت میں مبتلا ہوجائے تو ممکن نہیں کہ معاشرہ ترقی کرے اور ملک و قوم کے لیے کوئی کارنامہ سرانجام دیں، لہذا تمام تعلیمی اداروں میں بچوں کو اس لت سے بچانے کے مقصد کے تحت متعلقہ محکمہ کے افسران کی جانب سے بڑے پیمانے پر بیداری مہم شروع کی جائے۔

منشیات مخلاف مہم چلانے کا حکم

ضلع مجسٹریٹ نے کیمپ آفس نوئیڈا کے آڈیٹوریم میں ضلع سطحی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایات دیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبا و طالبات کو نشہ جیسی بری لت سے بچانے کے لیے بیداری مہم کی سخت ضرورت ہے لہذا تمام متعلقہ افسران کے ذریعے ضلع کے تعلیمی اداروں میں وسیع پیمانے پر بیداری مہم چلائی جائے تا کہ اسکولی بچوں کو لت سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم غور کریں تو ملک میں منشیات کا استعمال کافی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور نا صرف نوجوان بلکہ لڑکیاں اور ادھیڑ عمر کے افراد کی بڑی تعداد نشے کی لت میں مبتلا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details