مرادآباد: بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت اترپردیش کو بدعنوانی سے پاک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس کا نتیجہ بھی سامنے آنے لگا ہے۔ اس کے باوجود مرادآباد ضلع کے بیشتر سرکاری دفاتر میں سہولیات فراہم کرنے کے نام پر عام لوگوں سے زبردستی رشوت لینے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے اترپردیش کی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف مہم کمزور پڑ سکتی ہے۔ Anti Corruption Unit Arrest Clerk Of Consolidation Office In Bribe Case
اسی درمیان مرادآباد ضلع کے سیول لائنز تھانے علاقے میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے وقف کی گئی زمین کے نام پر رشوت کی مانگ کرنے والے کنسولیڈیشن آفس کے کلرک کو گرفتار کرلیا۔ مرمود نام کے ایک شخص نے سول لائنز تھانے میں کنسولیڈیشن دفتر کے کلارک کے خلاف رشوت کامنگنے کی شکایت درج کرائی تھی۔