اترپردیش میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد نے اپنے معاملات اٹھانے کے لیے سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ سیاسی جماعت کا نام 'راشٹریہ جسٹس پارٹی' رکھا جائے گا اور ہر ضلع سے سی اے اے کے خلاف مظاہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوششیں جائے گی۔
بہوجن سماج پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ الیاس اعظمی کے ذریعہ اس مہم کی سربراہی کی جارہی ہے اور انتخابی نشان کے طور پر 'ترازو' کی درخواست کے ساتھ نئی پارٹی کو الیکشن کمیشن میں اندراج کروانے کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔
الیاس اعظمی کے مطابق گزشتہ برس شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہروں کو بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہوئی تھی اور جن لوگوں نے اس میں حصہ لیا تھا۔