اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی میں مولانا توقیر رضا خاں کا دھرنا - ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے اسلامیہ انٹر کالج

آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل( اے آئی آئی ایم سی) کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد آدھی رات کے وقت ہجوم نے شہر کے مولانا آزاد انٹر کالج کے میدان میں دھرنا شروع کر دیا۔

Anti-CAA protesters arrested in Bareilly
بریلی میں سی اے اے مخالف مظاہرین کی گرفتاری

By

Published : Jan 16, 2020, 1:55 PM IST



ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے اسلامیہ انٹر کالج سے دھرنا ختم ہونے کے بعد نئے مقام پر دھرنا دیئے جانے کے اطلاع پر ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور دھرنا ختم کرنے کی گزارش کی۔

بریلی میں سی اے اے مخالف مظاہرین کی گرفتاری

لوگوں نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

بریلی میں سی اے اے مخالف مظاہرین کی گرفتاری

ذرائع کے مطابق اطلاع ملی ہے کہ پولس نے رات تقریباً تین بجے دھرنا کے مقام سے تقریباً 70 کو حراست میں لے لیا ہے۔

بریلی میں سی اے اے مخالف مظاہرین کی گرفتاری

اے آئ آئ ایم سی کے قومی صرر مولانا توقیر رضا خاں کی قیادت میں ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں شروع کیا گیا غیر معیادی دھرنا بغیر کسی خاص وجہ اور اطلاع کے تیسرے دن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

اس کے برعکس شہر کے نوجوانوں نے بغیر کسی قائد کے شہر کے مولانا آزاد انٹر کالج کے میدان میں دھرنا دے دیا۔

اس کی اطلاع پر ضلع انتظامیہ اور پولس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی۔

تاہم مقامی افراد بڑی تعداد میں شہر کے مختلف علاقوں سے جمع ہجوم نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

پولس اور انتظامیہ نے ظاہرہ طور پر معمولی نرمی دکھاتے ہوئے دھرنا جاری رہنے دیا۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق اِس معاملے میں پولس کے اعلیٰ افسران کچھ بھی کہنے سے انکار کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details