اردو

urdu

ETV Bharat / state

Felicitation Ceremony انصار فاونڈیشن کی جانب سے کامیاب طلبا کیلئے اعزازیہ تقریب کا انعقاد - Ansar Foundation organized a felicitation ceremony

انصار فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دسویں اور بارہویں جماعت میں 70 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔ میرٹھ میں انصار فاؤنڈیشن قریب آٹھ برسوں سے تعلیم او صحت کے علاوہ مختلف فلاحی کاموں کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

انصارفاونڈیشن کی جانب سے کامیاب طلبا کیلئےاعزازیہ تقریب کا انعقاد
انصارفاونڈیشن کی جانب سے کامیاب طلبا کیلئےاعزازیہ تقریب کا انعقاد

By

Published : Jul 12, 2023, 7:13 PM IST

انصارفاونڈیشن کی جانب سے کامیاب طلبا کیلئےاعزازیہ تقریب کا انعقاد

میرٹھ:میرٹھ میں انصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دسویں اور بارہویں جماعت میں 70 فی صد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔ میرٹھ میں انصار فاؤنڈیشن قریب آٹھ برسوں سے تعلیم اور صحت کے علاوہ مختلف فلاحی کاموں کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ سماج کے غریب اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے تنظیم کی جانب مسلسل کوشش جاری ہے۔ اسی کے تحت آج میرٹھ میں دسویں اور بارہویں جماعت میں 70 فی صد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرکے ان کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع اس سال حافظ قرآن طالب علموں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔یہ اعزاز بغیر کسی تفریق کے سبھی مذاہب کے طلباء میں دیا گیا۔ اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر طلباء کے کریئر سے متعلق جانکاری بھی دی گئی۔ اپنے کرئیر کو لیکر سنجیدہ طلباء نے ماہرین سے سوالات بھی کیے کہ کس طرح وہ مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Mohammad Yaqub Qadri Urs میرٹھ میں عالم دین مولانا مفتی محمد یعقوب قادری کا 29 واں سالانہ عرس منایا گیا

تقریب میں مولانا مشہود الرحمن جمالی نے طلباء کو دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مزید کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر عربی زبان کے ساتھ اردو اور انگریزی زبان پر بھی عبور حاصل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details