سماجی تنظیم انصار فاؤنڈیشن نے کیریئر گائڈینس پروگرام کا انعقاد کیا میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں طلباء کے مستقبل کو بہتر بنانے اور مقابلہ ذاتی امتحانات میں کس طرح کامیابی حاصل کی جائے۔ اس کے لیے میرٹھ میں سماجی تنظیم انصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک کریئر کاؤنسلنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں طلبا کے لیے روزگار سے متعلق تمام جانکاری مہیا کرائی جا رہی ہے تاکہ طلبا اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے لیے بہتر روز گار کا انتخاب کر سکیں۔
میرٹھ میں مسلم اکثریتی آبادی والے علاقےکریم نگر میں تنظیم کے ذمہ داران نے ماہر تعلیم کی مدد سے طلبا کے لیے ایک کریئر کاؤنسلنگ پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ماہرین نے شرکت کرکے طلباء کو مستقبل بہتر بنانے سے متعلق اہم جانکاریاں مہیا کرائیں تاکہ طلبہ اس سے استفادہ حاصل کر اپنے لیے بہتر روزگار تلاش کر سکیں۔
اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں طلباء کے سامنے وسائل کی کمی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسکالرشپس کے بارے میں جانکاری دی گئی، نیز امتحانات میں اچھی کامیابی حاصل کرنے سے متعلق بھی طلبہ کو معلومات فراہم کی گئیں۔ وہیں کاؤنسلنگ میں حصہ لینے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد ہوتا رہنا چاہیے جس سے غریب طلباء کو بھی اپنا مستقبل سنوارنے میں مدد مل سکے۔ میرٹھ میں سماجی تنظیم انصار فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ پروگرام میں ماہرین اور دانشوروں نے آف لائن تقریب میں جہاں طلباء کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کے لیے گورنمنٹ کی جانب سے دی جانے والی اسکالرشپ کی جانکاری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Former MP Aas Muhammadسابق رکن پارلیمنٹ آس محمد نے ہندو راشٹر کے بیان پر اٹھائے سوال