کانپور(دیہات): اترپردیش کے ضلع کانپور دیہات علاقے میں گذشتہ کچھ وقت سے ٹرکٹر ٹرالی حادثات کا سلسلہ روک نہیں رہا ہے۔ کانپور دیہات میں تھانہ رورا کے تحت ایک تیز رفتار ٹرکٹر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ماں۔بیٹے کی موت ہوگئی۔Road Accident In Kanpur
پولیس کے مطابق اس ٹکر میں ماں بیٹی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے فورا سبھی کو سی ایچ سی رورا میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ماں۔بیٹی کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں اور ٹرکٹر ڈرائیور کی تلا ش شروع کردی ہے۔