امروہہ شہر میں واقع حضرت شرف الدین شاہ ولایت عرف عرف بچّھُو والی بابا کی درگاہ پر پوری دنیا سے ان کے عقیدت مند اپنی مرادوں کی تعمیل کے لئے یہاں آتے ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ۔
امروہہ: حضرت شرف الدین شاہ ولایت کے سالانہ عرس کا آغاز - امروہہ ای ٹی وی بھارت خبر
ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے معروف صوفی بزرگ حضرت شرف الدین شاہ ولایت عرف بچو والے بابا کی درگاہ پر سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا ہے۔ تاہم رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب میلے کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے اور سماجی فاصلے پر بھی عمل آوری کی جارہی ہے۔
اس دفعہ درگاہ پر 677 واں عرس منایا جارہا ہے ۔اور عرس کے پہلے روز درگاہ کے خادم محبوب عالم قادری کے گھر سے قوالی کے ساتھ ایک چادر لائی گئی اور درگاہ سکریٹری مرغوب صدیقی اور درگاہ کمیٹی کے صدر قمرالدین منصوری اور تمام مجاورں نے مزار پر چادر پوشی کی ، اور ملک میں امن و سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔
واضح رہے کہ حضرت شرف الدین شاہ ولایت عرف بچھو ولے بابا کی مزار کی ایک خاص قسم کا بچھو اور سانپ ڈنک نہیں مارتے ہیں ، اسی وجہ سے یہ درگاہ پوری دنیا میں ایک خاص اور منفرد حیثیت رکھتی ہے ۔