ریاست اتر پردیش کے مظفرنگر میں مدرسہ اسلامیہ Madrasa Islamia in Muzaffarnagar یادگار سلف موضع بیغراضپور میں درجات حفظ و ناظرہ، دینیات، اردو وغیرہ کے سالانہ امتحان اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ ممتحن حضرات میں مفتی محمد یامین قاسمی Mufti Yameen Qasmi ، قاری شیر محمد، مولانا حاتم قاسمی، مولانا محمد شاہد، حافظ محمد سرفراز وغیرہ موجود رہے۔
اس موقع پر منعقدہ مجلس میں مفتی محمد یامین قاسمی Mufti Yameen Qasmi On Education نے کہا کہ علم کے بغیر انسان تاریک میں رہتا ہے اور علم انسان کو روشنی میں لاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علم انسان کو زندگی گزارنے کا طریقہ اور سلیقہ سکھاتا ہے۔ قاری شیر محمد اور مولانا محمد شاہد نے کہا کہ ماشاء اللہ بچوں اور بچیوں نے قرآن کریم کو بڑے اچھے انداز میں قواعد و مخارج کی رعایت کے ساتھ پڑھا۔