اردو

urdu

ETV Bharat / state

Conducting Annual Program: ریگل ورلڈ اسکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد

ریگل ورلڈ اسکول میں سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا اور اس سالانہ جلسے میں بچوں نے اپنی تعلیمی اور فنی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ادارہ کی سربراہ جہاں آرا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اس دیہی علاقے میں بچوں کو جدید تعلیم کی بے حد ضرورت تھی۔ اسی مقصد کے پیش نظر یہاں پر یہ تعلیمی ادارہ قائم کیا گیا ہے، اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں تعلیم کے لئے بیداری پیدا کرنا ہے۔ Annual program Held at Regal World Educational Institution

By

Published : Mar 6, 2022, 2:04 PM IST

سالانہ تقریب کا انعقاد
سالانہ تقریب کا انعقاد

ہر دور میں اور ہر زمانے میں تعلیم کی اہمیت تسلیم کی جاتی رہی ہے اور موجودہ وقت میں تو ہر بچے کو تعلیم دینا بے حد ضروری ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر ریاست اتر پردیش کے مرادآباد بھوجپور دیہات علاقے میں ریگل ورلڈ پبلک تعلیمی ادارہ قائم کیا تھا۔ اس ادارے کا مقصد بچوں کو انگلش میڈیم کی تعلیم دینا ہے۔ علاقہ میں متعدد ایسے تعلیمی ادارے ہیں جن کی فیس بہت مہنگی ہے اور غریب بچے مہنگی فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ آر ٹی ای منصوبے کے تحت اس ادارے میں بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرائی جائیں گی۔

تقریب کا انعقاد

ریگل ورلڈ اسکول میں سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا اور اس سالانہ جلسے میں بچوں نے اپنی تعلیمی اور فنی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ادارہ کی سربراہ جہاں آرا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اس دیہی علاقے میں بچوں کو جدید تعلیم کی بے حد ضرورت تھی۔ اسی مقصد کے پیش نظر یہاں پر یہ تعلیمی ادارہ قائم کیا گیا ہے اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں تعلیم کے لئے بیداری پیدا کرنا تھا۔Annual program Held at Regal World Educational Institution

پروگرام کے آخر میں بچوں کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔


تعلیمی ادارے کے ذمہ داران نے بتایا کہ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے جگہ جگہ تعلیمی ادارے قائم کرنا بے حد ضروری ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر مرادآباد کے سماج وادی پارٹی سے رکن ممبر آف پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details