اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Girls School اے ایم یو گرلز اسکول میں سیرت النبی تقریبات کے مقابلوں کے نتائج کا اعلان

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اے ایم یو گرلز اسکول نے عید میلادالنبی کے موقع پر سیرت تقریبات کا انعقاد کیا تھا جس کے تحت مضمون نویسی، نعت خوانی اور قرآت کے مقابلے ہوئے تھے۔ اب ان مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ Competitions at AMU Girls School

AMU Girls School
AMU Girls School

By

Published : Nov 5, 2022, 10:33 AM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں خاص کر یونیورسٹی اسکول کے طلباء کے لیے عید میلادالنبی کے موقع پر سیرت تقریبات کے تحت مضمون نویسی، نعت خوانی اور قرآت کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ مختلف مقابلوں کا اہتمام طلباء کی جماعت کے مطابق کیا گیا۔ نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے انٹر اسکول مضمون نویسی مقابلہ، دوم سے پنجم تک کے طلباء کے لیے نعت خوانی مقابلہ، دوم سے پنجم جماعت کی طالبات کے قرأت مقابلہ منعقد ہوا۔ Announcement of Results of Seeratul Nabi Events Competitions at AMU Girls School

یہ بھی پڑھیں:

نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے انٹر اسکول مضمون نویسی مقابلے میں اشرف عزیز (ایس ٹی ایس اسکول) اور سعدیہ پروین (اے ایم یو گرلز اسکول) نے اول انعام، سمیرا نسیم (اے ایم یو گرلز اسکول) نے دوم انعام اور علینہ انصاری (اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول) اور تزکیہ فاطمہ (اے ایم یو گرلز اسکول) نے مشترکہ طور سے سوم انعام حاصل کیا۔ کلثوم (اے ایم یو اے بی کے اسکول گرلز) کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ بشری کرمانی، صفیہ اختر اور جاوید عالم نے مقابلہ میں جج کے فرائض انجام دیے۔ جب کہ دوم سے پنجم تک کے طلباء کے لیے نعت خوانی مقابلے میں زہرہ، حمیرا اور ایمن نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا جب کہ الفینہ اسلم کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ سنبل علوی اور صفیہ اختر مقا بلے کے جج تھے۔

چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے زمرہ میں ہدی انیس اور ارتقا قدیر نے بالترتیب پہلا اور دوسرا انعام اور یسریٰ اور شیزا خان نے مشترکہ طور سے تیسرا انعام، جب کہ فاطمہ اور طوبیٰ عمران نے مشترکہ طور سے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا۔ صفیہ اختر اور سنبل علوی مقابلے کے جج تھے۔ نویں سے دسویں جماعت کے طلباء میں اول انعام مسکان نے حاصل کیا جب کہ مفازہ اور سمن خان نے دوسرا انعام اور حوریہ اور ارم وسیم نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ شفا ضمیر اور اریشہ فاطمہ کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ عارفین بانو مقابلے کی جج تھیں۔

دوم سے پنجم جماعت کی طالبات کے قرأت مقابلے میں عفت مجید کو اول انعام، فاطمہ کاظمی، سمرہ اور ماہینہ کو مشترکہ طور سے دوم انعام اور زویا خان اور علیشا کو مشترکہ طور سے سوم انعام دیا گیا۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی طالبات میں اول انعام صفوا نے، دوم انعام عنایہ نے اور سوم انعام مشترکہ طور سے یسریٰ، ہدیٰ انیس اور زویا شاہد نے حاصل کیا جب کہ ارتقاء قدیر کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ نویں تا دسویں جماعت کی طالبات میں عماد اللہ نے اول انعام، ندا نے دوم انعام اور صادقہ اور لائبہ نے مشترکہ طور سے سوم انعام، جب کہ سعدیہ نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا۔ نور افشاں عثمانی اور صفیہ اختر مقابلے کی جج تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details