اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gyanvapi Masjid:گیانواپی میں سنتوں کی جانب سے جل ابھیشیک کا اعلان - مسجد میں جل ابھییشک کا اعلان

گیانواپی مسجد کے احاطہ میں سروے کے دوران ہندو فریق کی جانب سے فوارہ کو شیو لنگ بتانے کا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی کے شاگرد سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے آج گیانواپی کیمپس میں جاکر شیولنگ کا جل ابھیشیک کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں روک دیا۔ اس سے ناراض ہو کر سوامی ایوی مکتیشورانند دھرنے پر بیٹھ گئے۔Threatening To Jalabhishek in The Mosque

Gyanvapi Masjid
Gyanvapi Masjid

By

Published : Jun 4, 2022, 11:58 AM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس کے گیان واپی مسجد کے احاطہ میں ہندور فریق کی جانب سے شیولنگ کے دعوی کے بعد تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، سب سے پہلے ضلع عدالت نے مذکورہ مسجد کے احاطہ کی ویڈیو گرافی کی ہدایت دی تھی، اس سروے کے دوران فریقین کی جانب سے الگ الگ دعوے کئے گئے ،مسلم فریق کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسجد کے احاطہ میں وضو خانہ کے اندر جو چیز وہ فوارہ ہے، جبکہ ہندو فریق کی جانب سے شیولنگ کا دعوی کیاجارہاہے۔ Threatening To Jalabhishek in The Mosque

Gyanvapi Masjid

عدالت میں مقدمہ چلنے کے بعد بھی ہندو سنت کی جانب سے یہاں جل ابھیشیک کا اعلان کیا گیا ہے۔ شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی کے شاگرد سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے گیانواپی کیمپس میں جاکر شیولنگ کا جل ابھیشیک کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں روک دیا۔ اس سے ناراض ہو کر سوامی ایوی مکتیشورانند دھرنے پر بیٹھ گئے اور کہا کہ جب تک انہیں پوجا کے لیے نہیں جانے دیا جائے گا۔ تب تک ہم کھانا اور پانی نہیں لیں گے۔

شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی کے شاگرد سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کے گیانواپی کیمپس میں جا کر شیولنگ کا جلابھشیک کرنے کا اعلان کرنے کے بعد پولیس انتظامیہ نے انہیں اجازت نہیں دی، اور سری ودیا مٹھ کے باہر بڑی تعداد میں فورسز کو تعینات کر دیا گیا۔ تاکہ سنتوں کو باہر آنے سے روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:Jalabhishek In Masjid: مسجد میں جل ابھیشیک کی دھمکی دینے والا بی جے پی رہنما زیر حراست

غور طلب ہے کہ سنت سماج کی جانب سے 71 لوگوں کے ساتھ برہمنوں اور کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ رسومات کے لیے جانے کی تیاریاں کی گئی ہیں، لیکن انتظامیہ نے ان سب کو روکنے کے لیے صبح پولیس فورس تعینات کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details