ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو کے عیش باغ عید گاہ کے شاہی امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ہولی، نماز جمعہ اور شب برأت کے پیش نظر رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہولی کے پیش نظر نماز جمعہ تاخیر سے ادا کی جائے گی، انہوں نے اسلامک سنٹر آف انڈیا کے زیر انتظام مسجد میں 2 بجے نماز جمعہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔Islamic Centre Of India Urges Mosques To Change Friday Prayer Timings In View Of Holi
Change Friday Prayer Timings In View Of Holi: ہولی کے پیش نظر جمعہ کی نماز موخر کرنے کا اعلان - لکھنؤ خبر
ممعروف عالم دین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ہولی، شبِ برات اور نماز جمعہ کے تعلق سے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دور دراز کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے نہ جائیں، بلکہ اپنے قرب و جوار کی مساجد میں نماز ادا کریں اور جن مساجد میں بارہ بجے نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے وہ آدھا سے ایک گھنٹہ تاخیر سے نمازادا کریں تاکہ ہولی کھیلنے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ Islamic Centre Of India Urges Mosques To Change Friday Prayer Timings In View Of Holi
انہوں نے مزید کہا کہ میں سبھی لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کی تین تہوار ایک ساتھ ہیں، اس دوران پُر امن ماحول بنانے میں اپنا تعاون پیش کرنے اور ایک دوسرے مذہبی جذبات کے احترام کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دور دراز کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے نہ جائیں، بلکہ اپنے قرب و جوار کی مساجد میں نماز ادا کریں اور جن مساجد میں بارہ بجے نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے وہ آدھا گھنٹہ سے ایک گھنٹہ تاخیر سے نمازادا کریں تاکہ ہولی کھیلنے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔
مزید پڑھیں:Holi Preparations: ملک کی مختلف ریاستوں میں ہولی کی تیاریاں
انہوں نے مزید کہا کہ شب برات کے موقع پر لوگ عصر کے بعد قبرستانوں میں جائیں اور مرحومین کے نام پر ایصال ثواب کریں، رات میں عبادت کریں، آتش بازی اور دیگر غیر شرعی کاموں سے پرہیز کریں۔
TAGGED:
لکھنؤ خبر