لکھنؤ:سکریٹری الیکشن اور اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ اترپردیش قانون ساز کونسل کے ارکان کے ذریعہ منتخب کردہ اترپردیش قانون ساز کونسل کی دو خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق 11 مئی 2023 کو نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 29 مئی 2023 کو ہوگی۔
شکلا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ انتخابات کے انعقاد کے انتظامات کرتے ہوئے کووڈ-19 کی روک تھام سے متعلق موجودہ ہدایات کو مرتب کرنے اور نافذ کرنے کے لیےچیف سکریٹری درگا شنکر مشرا نے ریاست کے ایک سینیئر افسر اسپیشل سکریٹری قانون ساز اسمبلی محمد مشاہد کو قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب 2023 کے لیے ریٹرننگ افسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔