انہوں نے کہا ہے کہ کسان اپنی فصلوں کو بڑے شہروں میں فروخت کر سکیں اس کے لئے کسان ریل کی سہولیت فراہم کی جائے گی۔
اس کے تحت ہر ٹرین میں دو اے سی کوچ لگائے جائیں گے تاکہ ذریعہ کسان اپنی قیمتی سبزیوں اور پھلوں کو دیگر بڑے شہروں میں لے جا سکیں گے.
بارہ بنکی کے دولت پور گاؤں میں ’کھیتی کی بات کھیت پر‘ موضوع سے منعقد قومی زراعتی تکنیک کے اجلاس سے کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے پروشتم روپالا نے بتایا کہ کسانوں کی پیداوار کو مناسب قیمت دلانے کے لئے مودی حکومت نے بجٹ میں کسان ریل شروع کر نے کی پہل کی ہے۔ اس کے تحت تمام ٹرینوں میں دو دو اے سی کوچ لگوائے جائیں گے. جن میں کسان اپنی سبرزی پھل اور دیگر پروڈکٹس بڑے شہروں میں لے جا سکیں گے۔