اردو

urdu

By

Published : Mar 22, 2021, 9:54 AM IST

ETV Bharat / state

کمپیوٹر کورس کی تکمیل پر طالبات کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

کانپور میں انجمن اسلامیہ یتیم خانہ نے کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے والی 30 طالبات کو سرٹیفیکٹ سے نواز ہے۔ اس موقع پر بچیوں میں مزید تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور علم کی طرف مائل کرنے کے لیے شہر کے معززین اور آئی پی ایس افسران نے ان کی حوصلہ اور ہمت افزائی کی۔

انجمن یتیم خانہ اسلامیہ پریڈ نے طالبا کو کمپیوٹر کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ سے نوازا

اترپردیش کے ضلع کانپور میں انجمن یتیم خانہ پریڈ نے کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے 30 طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے شہر کے کئی دانشوران، آئی پی ایس افسر ڈاکٹر انیل اگروال اور پچھم کانپور ایس پی موجود رہے۔انہوں نے بچوں کو آگے بڑھنے کی ہمت افزائی کی۔

انجمن یتیم خانہ اسلامیہ پریڈ نے طالبا کو کمپیوٹر کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ سے نوازا

انجمن اسلامیہ یتیم خانہ پریڈ یتم خانہ میں مقیم یتیم بچے اور بچیوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دیتی ہے، لیکن گزشتہ مہینے سے انجمن اسلامیہ یتیم خانہ پریڈ کانپور میں مسلم بچیوں کو بھی الگ سے کمپیوٹر کا بیسک کورس کروارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں انجمن یتیم خانہ اسلامیہ نے 30 بچیوں کے کورس مکمل ہونے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ ان بچیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے انہیں اعزازی سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر بچیوں میں مزید تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور علم کی طرف مائل کرنے کے لیے شہر کے کچھ معززین اور آئی پی ایس افسران نے ان کی حوصلہ اور ہمت افزائی کی۔

انجمن اسلامیہ یتیم خانہ پریڈ کے صدر مصباح الاسلام کا کہنا ہے کہ انجمن اسلامیہ یتیم خانہ کی چوتھے بیچ کی طالبہ نے اپنا کمپیوٹر کورس مکمل کرلیا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک تقریب منعقد کر کے انہیں سرٹیفیکٹ سے نوازا جاتا ہے۔ ان بچیوں کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم دی جاتی ہے۔

انجمن اسلامیہ یتیم خانہ پریڈ کمپیوٹر کا بیسک کورس جو چھ ہفتوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔ وہ 30 بچیوں کا بیچ بنا کر انہیں تعلیم یافتہ بنا رہی ہے۔ انجمن کا یہ چوتھا بیچ تھا۔ انجمن اس پروگرام کے ذریعے عوام میں یہ بیداری بھی پیدا کرنا چاہتی تھی کہ مسلم بچیاں کمپیوٹر پڑھنے کے لیے یتیم خانے میں داخلہ لیں۔ انجمن اسلامیہ یتیم خانہ پریڈ بنا کوئی اجرت لیے فری آف کاسٹ مسلم بچیوں کو کمپیوٹر کورس کی تعلیم دیتا ہے۔ ان سرٹیفکیٹس کے ذریعہ بچیوں کو آگے مستقبل میں تمام فائدے حاصل ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details