انجمن فلاح انسانیت رامپور کے صدر سلطان سیفی نے تمام باشندگان بھارت اور خاص طور سے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی کہ خیر وخوبی کے ساتھ بھر پور عبادات یعنی روزہ نماز ذکر و تسبیح اور صدفہ وخیرات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انجمن فلاح انسانیت رامپور نے خصوصی طور پر مسجد مسلم مسافر خانہ والی سول لائن رامپور میں چند چیزوں کا اہتمام کیا ہے۔ Anjuman Falah e Insaniyat Activities in Ramadan
Anjuman Falah e Insaniyat Activities in Ramadan: ماہ صیام میں انجمن فلاحِ انسانیت کی سرگرمیاں
اترپردیش کے رامپور میں فلاحی تنظیم انجمن فلاح انسانیت نے ماہ صیام کی مناسبت سے غریبوں اور مسافر روزے داروں کے لئے اپنا ایک ماہ کا خصوصی منصوبہ مرتب کیا ہے۔ جس کا اہتمام رامپور کے سول لائنز علاقے میں واقع مسجد مسلم مسافر خانہ سے کیا جا رہا ہے۔ Anjuman Falah e Insaniyat Activities in Ramadan
ماہ صیام میں انجمن فلاح انسانیت کی سرگرمیاں
1۔ مسافر روزہ داروں کےلیے روزہ افطار وکھانے کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔2۔ غریب بے سہارا مردوں کے کپڑوں کا بندوبست3۔ غریب بیوہ عورتوں کے کپڑوں کا نظم4۔ یتیم بچوں کے لئے کپڑوں کا نظم5۔ مدارس کے سفراء کے کھانے اور سحری کے ساتھ قیام کا بندوبست6۔ ضرورت مندوں کے لیے راشن کے انتظامات کے علاؤہ دیگر رفاہی کام جو بروقت آئیں گے مشورہ سے حل کیے جائیں گے۔