اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: تاجر کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

ضلع علی گڑھ میں دیر رات جانوروں کے تاجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے جمال کے رشتہ داروں نے اس کے سسرال والوں پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تاجر کو گولی مار کر قتل کیا گیا
تاجر کو گولی مار کر قتل کیا گیا

By

Published : Nov 8, 2021, 4:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے تھانہ سول لائن علاقے کے مرس روڈ چوراہے پر دیر رات جانوروں کے تاجر جمال کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات سے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تاجر کو گولی مار کر قتل کیا گیا

علی گڑھ کے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے خواجہ چوک سرائے میاں کے رہائشی جمال ولدیت حمید پہلوان کو دیر رات سول لائن علاقہ کے مرس روڈ چوراہے پر ایک کار سوار نے گولی مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب جمال اپنے تین سالہ بچے اور ایک پڑوسی کے ساتھ اپنی آئی 20 کار سے گھومنے گیا ہوا تھا۔ موقع سے پولیس نے گولی چلانے والے ملزم کو کار اور پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی علی گڑھ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی موقع پر پہنچے اور انہوں نے مقتول کے لواحقین کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

چشم دیدوں کے مطابق دہلی گیٹ کے علاقے خواجہ چوک کا رہائشی جمال رات تقریباً 11 بجے اپنے تین سالہ بیٹے اور پڑوسی کے ساتھ اپنی کار آئی ٹونٹی سے سیر کے لئے نکلا تھا، انہوں نے مرس روڈ سے عبداللہ اسکول جانے والے راستے میں ایک دکان کے سامنے گاڑی روکی۔ اسی وقت سامنے سے آرہی آلٹو کار کی ایک گاڑی سے ٹکر ہونے کی وجہ سے تنازعہ شروع ہوگیا تھا، لیکن کچھ دیر بعد جس گاڑی سے ٹکر ہوئی تھی وہ وہاں سے چلی گئی۔ ماحول تب سنجیدہ ہوگیا جب آلٹو کار میں سوار نوجوان نشے کی حالت میں گاڑی سے نکلا اور اس نے چوراہے پر ہتھیار نکالتے ہوئے قریب میں کھڑی جمال کی گاڑی کی طرف بڑھ کر کار کا دروازہ کھولا اور فائرنگ شروع کردی۔

اس حادثے میں مویشی تاجر جمال کو ایک گولی سینے میں لگی، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

وہیں چشم دیدوں کے بیان کے برعکس جمال کے اہل خانہ نے جمال کے سسرال والوں پر قتل کا الزام عائدکیا ہے۔ سول لائن علی گڑھ کے ڈی ایس پی شویتابھ پانڈے نے بتایا کہ مرس روڈ چوراہے پر ہوئے واقعہ میں الٹو کار سوار نے تاجر کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ان کے رشتہ داروں کی تحریر کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں رشتہ داروں نے ہلاک ہونے والے کے سسرال والوں پر الزام عائد کیا ہے۔ اس معاملے میں ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details