ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے گجرولا پولیس اسٹیشن علاقے کے ماتحت برج گھاٹ پل سے سیکڑوں مزدور اپنے گھر جارہے تھے کہ تبھی امروہہ پولیس نے انہیں ضلع میں داخل ہونے سے روک دیا۔
جس پر مزدور ناراض ہوگئے اور ہنگامہ شروع کردیا۔ مزدوروں نے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ پولیس نے بمشکل مزدوروں کو سمجھا کر ایک طرف کا راستہ صاف کرایا۔
امروہہ میں ناراض مزدوروں نے احتجاج کیا - امروہہ میں مزدوروں کا زوردار ہنگامہ
دہلی، پنجاب اور ہریانہ میں پھنسے مزدور اپنے گھر جا رہے تھے لیکن امروہہ پولیس نے انہیں روک دیا۔ جس سے وہ ناراض ہو کر ہنگامہ شروع کردیا۔

امروہہ میں ناراض مزدوروں نے احتجاج کیا
امروہہ میں ناراض مزدوروں نے احتجاج کیا
اس ڈی ایم دھنورا ششانک چودھری بھی موقع پر پہنچ گئے اور مزدوروں کو راضی کرنے کی کوشش کی اور یقین دہانی کرائی کہ ہر ایک کے جانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ جس کے بعد مجودر خاموش ہوئے۔ دیر رات تک مزدوروں کے جانے کا انتظام کیا جا رہا تھا۔