بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت میں حاضری کے لیے آنے والے تمام زائرین نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے وسیم رضوی پر لعنت بھیجی اور حکومت سے وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے اترپردیش میں شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رِضوی نے ایک نئی حرکت کرتے ہوئے قرآن مجید کی چھبّیس آیات کو قرآن مجید سے ہٹانے کے لئے عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کی ہے۔
یہ اپنے آپ میں مختلف معاملہ ہے کہ جب کسی مسلم فرد نے قرآن مجید میں تبدیلی کرنے کے لئے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے حالانکہ وسیم رِضوی کی اس حرکت کے خلاف پہلے دن سے ہی تمام لوگ برہم ہیں اور وسیم رضوی کی اس حرکت کی مذمت کر رہے ہیں۔