اردو

urdu

By

Published : Aug 10, 2021, 3:11 PM IST

ETV Bharat / state

''آنگن واڑی ورکرز کو 21000 روپیہ تنخواہ دی جائے''

ریاست اترپردیش کے مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر آنگن واڑی کاریہ کتری و سہایکہ ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش تنظیم کے زیر اہتمام آنگن واڑی سینٹر پر کام کرنے والی تمام خواتین نے ڈی ایم کے ذریعہ صوبائی گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

anganwadi-workers
anganwadi-workers

آنگن واڑی سینٹر پر کام کرنے والی خواتین نے میمورنڈم میں پیش کرکے یہ مطالبہ کیا ہے کہ آنگن واڑی ورکروز کو 21000 روپیہ تنخواہ اور ریٹائر ہونے کے بعد بارہ ہزار روپیہ پینشن دی جائے۔

anganwadi-workers

آنگن واڑی کاریہ کتری وسہایکہ ویلفیئر ایسوسی ایشن اتر پردیش کی سیکریٹری ششی بالا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 7 جون 2018 کو 10000 روپیہ مہینہ دینے کا وعدہ کیا تھا اور 12فروری 2019 کو بھی کئی وعدے کئے تھے لیکن وعدے کو پورا کرنے میں یوگی حکومت ناکام رہی ہے۔

اننت ناگ: آنگن واڑی ورکرس کا احتجاج



انہوں نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ سبھی آنگن واڑی ورکرز کو سرکاری نوکری کا درجہ دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details