اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: آنگن واڑی ورکرز نے احتجاج کیا

آنگن واڑی کرمچاری یونین کی سیکریٹری چمن آرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کے دوران آنگن واڑی ورکروں نے خوب محنت اور لگن سے کام کیا مگر اب تقریبا آنگن واڑی خواتین ورکروں کو ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔

آنگن واڑی ورکرز نے احتجاج کیا
آنگن واڑی ورکرز نے احتجاج کیا

By

Published : Sep 30, 2021, 5:45 PM IST

اترپردیش کے مرادآباد امبیڈکر پارک میں آنگن واڑی ورکرز احتجاج کرتے ہوئے ڈی ایم دفتر پہنچیں، اور ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم دیا۔

مرادآباد: آنگن واڑی ورکرز نے احتجاج کیا

اس میں یہ مطالبہ کیا گیاہے کہ سبھی آنگن واڑی ورکروں کو سرکاری ملازم کیا جائے اور تنخواہ بڑھاکر کم سے کم 21000 روپیہ مقرر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:یوپی میں بے روزگاری اور مہنگائی میں بےانتہا اضافہ ہوا: رکن اسمبلی نفیس احمد

انھوں نےکہا کہ جن آنگن واڑی ورکرز کو 60 سال کی عمر میں ریٹائرڈ کیا جارہا ہے اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد ان کی کوئی پینشن بھی نہیں ہے۔ ایسے میں ان کی زندگی کس طرح گزرے گی، حکومت کو یہ سوچنا چاہیے؟۔

اتر پردیش آنگن واڑی کرمچاری یونین کی سیکریٹری چمن آرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کے دوران آنگن واڑی ورکروں نے خوب محنت اور لگن سے کام کیا مگر اب تقریبا آنگن واڑی خواتین ورکروں کو ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details