اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں آنگن واڑی ورکرز کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج
آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج

By

Published : Nov 29, 2020, 11:02 AM IST

آنگن واڑی ورکر اور آنگن واڑی اسسٹنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اتر پردیش مرادآباد یونٹ نے ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعہ وزیر اعلی ہوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمو رنڈم بھیجا ہے۔

اس میں مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ آنگن واڑی ورکرز کو سرکاری ملازم کا درجہ دیا جائے۔

آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج

اس کے علاوہ انہیں کم سے کم21000 روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے اور سبکدوش ہونے کے بعد 10000روپے دیے جائیں۔

مزید پڑھیں:مظفرنگر: کسانوں کی حمایت میں گورنر کے نام میمورنڈم

آنگن واڑی ورکر کو پینشن دی جائے اور مہنگائی بھتے بھی انہیں دئے جائیں۔

اس میمورنڈم میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ گذشتہ جولائی اور اگست 2020 کی جو تنخواہیں باقی ہیں، ان کی بھی جلد از فراہمی کرائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details