ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے اردلی بازار میں واقع الفت بی بی کے احاطے سے 5 محرم الحرام کو تقریباً 50 برس سے حضرت امام اصغر علیہ السلام کے جھولے کی جلوس نکالا جاتا تھا لیکن رواں برس حکومت کی رہنما یانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے جلوس کو منسوخ کردیا گیا اور گھر میں ہی عزاداران نے امام اصغر کے جھولے کی زیارت کی اور نوحہ خوانی کی گئی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نسیم بانو نے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت کا غم پورا عالم اسلام منا رہا ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے بنارس کے اردلی بازار میں الفت بی بی کے احاطے سے برآمد ہونے والا حضرت امام علی اصغر کے جھولے کا جلوس نکلتا تھا جس میں بنارس و اطراف کے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوتے تھے اور امام حسین و آل بیت اطہار کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے تھے۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے جلوس منسوخ کر دیا گیا اور گھر ہی میں ہی عزاداری نوحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔