ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے شاہ گنج تھانہ کے حمام گلی میں موسلادھار بارش کے سبب ایک قدیم عمارت منہدم ہوگئی، اس حادثے میں بچی سمیت پانچ لوگ زخمی ہیں، ملبے سے نکالی گئی بچی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
گزشتہ رات موسلادھار بارش ہورہی تھی اور یہ قدیم عمارت اس بارش میں قائم نہیں رہ سکی، مسلسل اور تیز بارش کے سبب یہ عمارت منہدم ہوگئی، عمارت کے منہدم ہوتے ہی علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا، موقع پر نگر نگم و فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی اور راحت و رسانی کا کام شروع کر دیا۔