اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئسولیشن وارڈ میں ایک نوجوان ہلاک - ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ

ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں ضلع ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج نوجوان کی اچانک موت ہوجانے سے ہسپتال میں افراتفری مچ گئی۔

an Isolated man died in unnao
آئسولیشن وارڈ میں ایک نوجوان ہلاک

By

Published : May 12, 2020, 6:30 PM IST

آئسولیشن وارڈمیں زیر علاج نوجوان مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔ ڈاکٹر اس کی تصدیق کرنے کے بعد اسے فوری طور پر میں مشتبہ شخص کو الگ آئسولیشن وارڈ سے ہٹا کر پوسٹ مارٹم ہاؤس کے فریزر میں رکھا گیا۔

آئسولیشن وارڈ میں ایک نوجوان ہلاک

اس نوجوان کی کرونا وائرس کی ٹیسٹ کے لیے نمونہ لکھنؤ بھیجا گیا تھا ، لیکن رپورٹ آنے سے قبل ہی اس کی موت ہوگئی۔

اب اس نوجوان کی تفتیشی رپورٹ کی اطلاع کے بعد ہی موت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی عمر 20 برس تھی ۔وہ ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے پیدل چلتا ہوا اناؤ پہنچا تھا۔اناؤ پہنچنے کے بعد اس طبیعت خراب ہوگئی ، اس کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

دوسری ریاست سے آنے کی وجہ سے اسے قرنطینہ میں رکھا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details