اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ ضلع کی عارضی جیل میں قیدی نے خودکشی کرلی

ضلع امروہہ کے ڈیڈلی کوتوالی کے علاقہ برہان پور گاؤں میں عارضی جیل میں چوری کے الزام میں بند حکم سنگھ نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔اعلی عہدیداروں نے موقع کا معائنہ کیا اور حکم سنگھ کی لاش کو پنچناما بھرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر پیشگی کارروائی کا آغاز کردیا۔

By

Published : Apr 7, 2021, 8:32 PM IST

An inmate committed suicide in a temporary jail in Amroha district
امروہہ ضلع کی عارضی جیل میں قیدی نے خودکشی کرلی

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے دھنورا تھانے 28 مارچ کو حکم سنگھ نام کے نوجوان کو چوری کے الزام میں عدالت کے حکم پر عارضی جیل بھیج دیا گیا۔

عارضی جیل جانے کے بعد ملزم حکم سنگھ نے بیماری کا بہانہ کیا جس کے بعد اسے یکم اپریل کو امروہہ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

امروہہ ضلع کی عارضی جیل میں قیدی نے خودکشی کرلی

جہاں سے وہ یکم اپریل کی رات پولیس کو چکما دے کر فرار ہوگیا۔

اس معاملے میں ایس پی سنیتی نے غفلت برتنے کے الزام میں قیدی کی نگرانی میں تعینات کانسٹیبل اور ایس آئی کو معطل کردیا تھا اور پولیس نے فرار قیدی پر دس ہزار کے انعام کے ساتھ امروہہ دیہات پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا تھا۔

اس کو پکڑنے کے لئے5 ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں لیکن یہ پولیس کے ہاتھ نہیں آسکا لیکن سخت محنت کے بعد ملزم حکم سنگھ کو 5 اپریل کو گرفتار کیا گیا اور عدالت کے حکم سے دوبارہ عارضی جیل بھیج دیا گیا۔ جیل گئے دو دن ہی ہوئے تھے کہ آج اس نے جیل میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس انتظامیہ کے افسروں میں اس قیدی کی خودکشی کی اطلاع کے بعد ہلچل مچ گئی۔

امروہہ ایس پی سنیتی کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے اور لواحقین کو آگاہ کردیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details