اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو اعزاز

مئو میں تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی متعدد طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس دوران پروگرام کی صدارت کر رہے طیب پالکی نے کہا کہ ”ہمارا مقصد مئو شہر میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔'

طالبات کو اعزاز
طالبات کو اعزاز

By

Published : Feb 12, 2021, 8:42 PM IST

مئو: نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو اعزاز

تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کے لئے ضلع مئو میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

مئو کے نگر پالیکا کانفرنس ہال میں منعقدہ اس پروگرام کی صدارت چئرمین طیب پالکی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ”ہمارا مقصد مئو شہر میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ اس پروگرام میں شہر کے متعدد معزز افراد نے بھی شرکت کی۔

ویڈیو


وہیں، پروانچل یونیورسٹی جونپور سے اردو مضمون نگاری میں یونیورسٹی ٹاپ کرنے والی غزالہ شکیل نے اس موقع پر کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات مسلسل محنت کریں تو کامیابی لازم ہے۔
مزید پڑھیں:
بجنور: 15 فروری کو پرینکا گاندھی کا مہاپنچایت سے خطاب

غزالہ کی طرح ہی اعزاز حاصل کرنے والی عزمہ خاتون نے بھی سال 2019 میں پروانچل یونیورسٹی سے اردو مضمون میں ٹاپ کیا تھا۔ ان طالبات کی کامیابی دوسروں کے لئے ایک مثال ہے۔ خاص طور پر تعلیم نسواں کے فروغ کے لئے یہ کافی اہمیت کی حامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details