اردو

urdu

ETV Bharat / state

Swami Sarang Did Mourn: عزاداری جلوس میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال، سوامی نے کیا ماتم - lucknow muharram news

لکھنؤ کی تہذیب کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے سوامی سارنگ نے جلوس کے آگے ماتم کرتے ہوئے عظیم پیغام دیا۔ انہوں نے کہاکہ' بھارت میں سبھی مذاہب کے رہنے والے آپسی اتحاد کے ساتھ رہ رہے ہیں اور گنگا جمنی تہذیب کے لیے لکھنؤ پوری دنیا میں مشہور ہے۔ Lucknow Muharram News

exclusive-interview-with-suami-saran-and-maulana-kalbe-jawad-on-muharrm
exclusive-interview-with-suami-saran-and-maulana-kalbe-jawad-on-muharrm

By

Published : Aug 9, 2022, 3:54 PM IST

لکھنؤ:بھارت میں عزاداری کا مرکز اتر پردیش کے لکھنؤ میں آج یوم عاشورہ پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر لکھنؤ کے وکٹوریہ اسٹریٹ سے تال کٹورہ کربلا تک جلوس کا طویل سلسلہ رہتا ہے جس میں بلاتفریق مذہب و ملت کے لوگوں شرکت کرتے ہیں اور آپسی بھائی چارہ اتحاد کا پیغام دیتے ہیں۔ Lucknow Muharram News

ویڈیو

لکھنؤ کی تہذیب کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے سوامی سارنگ نے جلوس کے آگے ماتم کرتے ہوئے عظیم پیغام دیا ہے انہوں نے کہاکہ' بھارت میں سبھی مذاہب کے رہنے والے آپسی اتحاد کے ساتھ رہ رہے ہیں اور گنگا جمنی تہذیب کے لیے لکھنؤ پوری دنیا میں مشہور ہے۔


اس موقع پر ہندو مذہب کے رہنما سوامی سارنگ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ' امام حسینؓ نے آج سے چودہ سو برس قبل جو امن و انصاف ظلم کے خلاف جدوجہد کی تھی امن کے قیام کے لڑائی کی ابتدا کی تھی وہ آج تک پوری دنیا میں نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس شخص کے اندر ذرہ برابر بھی انسانیت زندہ ہوگی وہ امام حسینؓ اور کربلا کے جانثاروں کو یاد کرے گا۔ حضرت امام حسین نے امن کا پیغام دیا ہے جو تاقیامت یاد کیا جائے گا۔' Hindu pandit offer Chained and Knife Mourn

وہیں پر معروف عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج یوم عاشور ہے اور اس موقع پر پوری دنیا میں امام حسین کے شیدائی ان کے پیغام کو عام کرنے میں مصروف ہیں، لکھنؤ عزاداری کا مرکز رہا ہے، یہاں سے گنگا جمنی تہذیب کی کرنیں پھوٹتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ سبھی مذاہب کے لوگ نہ صرف جلوس میں شامل ہو رہے ہیں، بلکہ یاد حسین میں ماتم کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پیغام حسین یہی ہے کہ نہ ظلم برداشت کیا جائے نہ ظلم کیا جائے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details