اترپردیش کے ضلع باغپت کے چندی نگر علاقے میں بدمعاشوں نے بدھ کو ایک عمر رسیدہ شخص کا قتل کر دیا۔
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیش مشر نے یہاں بتایا 'چاندی نگر علاقے کے ڈھکولی گاؤں باشندہ ستیہ پال (75) اپنے گھر کے آنگن میں سویا ہوا تھا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ صبح جب متوفی کے بیٹے پرمود کی بیوی ببیتا مویشیوں کو چارہ ڈالنے گئی تو اسے چارپائی کے نزدیک خود پڑا دکھائی دیا۔ خون دیکھ کر اس نے شور مچایا تو دیگر اہل خانہ بھی وہاں پہنچے۔انہوں نے وہاں خود میں لت پت ستیہ پال کی لاش کو دیکھ۔ستیہ پال کو کسی نوکیلے ہتھیار حملہ کر کے نشانہ بنایا گیا ہے'۔