ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد کے سینئر صحافی سنتوش گپتا نے مولانا کلب صادق صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب صادق نے ہمیشہ تعلیم کو فروغ دیا اور شیعہ سنی، ہندو مسلم، سکھ عیسائی بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیا۔
مولانا کلب صادق کے انتقال پر مرادآباد میں غم کا ماحول تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بڑے بڑے سیمینار کیے۔ وہ ہمیشہ یہی چاہتے تھے کہ اپنا ملک ہمیشہ ترقی کرے اور اس کے لیے ہم سب کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی ہوگی۔ تعلیم سے ہی ملک ترقی کی طرف جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد کلکٹریٹ کے روبرو عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
شیعہ عالم دین اور امام مولانا سید تنویر حسین وہیں مرادآباد کے شیعہ عالم دین اور امام مولانا سید تنویر حسین نے کہا کہ مولانا کلب صادق صاحب کے چلے جانے سے شیعہ قوم کو ہی نہیں بلکہ ہر مذاہب کے لوگوں کو نقصان ہوا ہے جس کی بھرپائی کر پانا مشکل ہے۔ ڈاکٹر کلب صادق نے ہمیشہ تعلیم پر زور دیا اور شیعہ سنی اتحاد پر زور دیا۔