کانپور کے وکرو گاؤں میں بیس سال سے وکاس دوبے کی دہشت میں زندگی بسر کر رہے لوگوں میں اب بھی خوف کا ماحول ہے اس کو دیکھتے ہوئے وکرو گاؤں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔
کانپور: وکرو گاؤں میں دہشت کا ماحول - Police are searching for weapons
وکاس دوبے کے انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے کے بعد وکرو گاؤں میں دہشت کا ماحول ہے اس کے پیش نظر گاؤں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق ملزم وکاس دوبے کے انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے کے بعد اب پولیس اپنے شہید اور زخمی ساتھیوں سے لوٹے گئے اسلحہ کی تلاش ہکر رہی ہے، اس تعلق سے پولیس نے گاؤں میں اعلان بھی کیا ہے کہ 'جس کسی کے پاس بھی پولیس کا کوئی اسلحہ ہو یا اس کی جانکاری ہو فورا پولیس کو اطلاع کرے ۔اگر پولیس نے اپنی تلاشی میں کسی کے پاس سے اسلحہ بر آمد کرتی ہے تو سخت کارروائی کرے گی
وہیں دوسری طرف وکاس دو بے کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے بھتیجے امر دو بے کی شادی میں ڈانس کرتا نظر آرہا ہے حالانکہ امر دو بے بھی گزشتہ دنوں انکاؤنٹر میں ہلاک ہو چکا ہے ۔