امروہہ ضلع کے سات کاروباریوں کے خلاف لاک ڈاؤن کی وجہ سے بغیر اجازت میٹنگ کرنے، دیگر تاجروں کو مشتعل کرنے اور امن وامان کو نقصان پہنچانے کے پاداش میں گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس معاملے میں تاجروں کو آج تین تین لاکھ روپئے کا جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ایس ڈی ایم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
اس واقعہ کے بعد تاجروں میں کافی اشتعال ہے۔
اس معاملے میں 16 مئی کو تاجروں نے اپنی دوکانیں بند کر جرمانہ وصولنے کے خلاف بازار بند کرکے اپنی مخالفت درج کرائی تھی۔