ریاست اترپردیش کے رامپور میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی پریس کانفرنس کے دوران اچانک چھت کی سیلینگ ٹائلس سکیورٹی اہلکاروں پر گر گئیں جس سے تھوڑی دیر کے لیے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
رامپور: مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے پروگرام میں حادثہ - مختار عباس نقوی
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کے پروگرام میں حادثہ پیش آیا جس میں سکیورٹی اہلکاروں پر سیلینگ ٹائلس گر پڑیں۔
مختار عباس نقوی کے پروگرام میں حادثہ
رامپور کے نمائش گراونڈ میں منعقد ہونے والے 29 ویں ہنر ہاٹ کا جائزہ لینے پہنچے اقلیتی بہبود کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ہنر ہاٹ کے کانفرنس ہال میں جیسے ہی میڈیا سے خطاب کرنا شروع کیا تبھی اچانک کانفرس ہال کی چھت کی سیلینگ ٹائلس ان کے پیچھے کھڑے سکیورٹی اہلکاروں پر گر گئی۔
اس حادثے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
Last Updated : Oct 14, 2021, 6:59 PM IST