اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو نے خطیر رقم عطیہ کی

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ان عطیات کے لیے اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو (امیکہ) کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا "ان رقوم سے میڈیکل کالج میں بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے اور مریضوں کو معیاری سہولیات بہم پہنچانے میں مدد ملے گی۔

amuaa gc generous donation to amu
اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو نے خطیر رقم عطیہ کی

By

Published : Jun 24, 2021, 3:53 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنئی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو (امیکہ) نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ویمنس کالج اور بایو کیمسٹری شعبہ کے لیے خطیر رقومات عطیہ کی ہیں۔

2020 میں کووڈ 19 کی پہلی لہر کے موقع پر ایسوسی ایشن نے ویمنس کالج کی ضرورت مند طالبات کے لیے انٹرنیٹ ڈاٹا، الیکٹرانک آلات، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر وغیرہ کی خرید کی خاطر ساٹھ لاکھ روپے کی رقم عطیہ کی، جبکہ اے ایم یو بایو کیمسٹری شعبہ (فیکلٹی آف لائف سائنسز) کے لیے 18.9 لاکھ روپے دیے۔

اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو نے خطیر رقم عطیہ کی

اسی طرح سن 2021ء میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنئی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو (امیکہ) نے اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال کے لیے 21 لاکھ، 40 ہزار، 659 روپے عطیہ کے طور پر دیے ہیں۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ان عطیات کے لیے اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو (امیکہ) کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا "ان رقوم سے میڈیکل کالج میں بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے اور مریضوں کو معیاری سہولیات بہم پہنچانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:

اے ایم یو کے فارغ التحصیل پروفیسرایم افسرعالم جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلرمقرر

قابل ذکر ہے کہ الومنئی ایسوسی ایشن-گریٹر شکاگو نے ماضی میں ویمنس کالج لائبریری کی تزئین و مرمت اور اسمارٹ کلاس روم کی تعمیر کے لیے بھی رقم عطیہ کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details