اس کانفرنس میں یوکے، کینیڈا، آسٹریلیا، امریکہ، جاپان، کینیا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ کے ساتھ بھارت کے مختلف یونیورسٹیوں سے پانچ سو سے زیادہ اسکالروں نے شرکت کی جب کہ 73 نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔
اے ایم یو ویمنس کالج کی اس کانفرنس کا انعقاد ویمنس کالج وزارت فروغ انسانی وسائل محکمہ اعلی تعلیم اور یو جی سی کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے دوران صنفی مساوات کے موضوع پر 73 تحقیقی مقالے پیش کیے گئے اور دو اہم موضوعات پر پینل ڈسکشن کے آن لائن سیشن بھی منعقد ہوئے۔
اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ماہر امراض اطفال اور بیگم وائس چانسلر ڈاکٹر حمیدہ طارق نے کہا کہ صنفی مساوات ایک ایسا حساس موضوع ہے جس پر سبھی کو متحد ہو کر بہتر حکمت عملی کے ساتھ کوشش کرنی ہوگی۔