علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) مکینیکل انجینئرنگ شعبہ، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ایس اے ای، کالجئیٹ کلب کی فارمولا ریسنگ ٹیم، فارمولا اسٹوڈنٹ آسٹریا ایک بین الاقوامی سطح کا فارمولا طرز کی ریس کار ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ مقابلہ میں حصہ لے گی۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے طلباء کی ٹیمیں شریک ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر نفیس احمد، فیکلٹی ایڈوائزر، ایس اے ای، زیڈ ایچ سی ای ٹی کالجئیٹ کلب کے مطابق ’فارمولا اسٹوڈنٹ آسٹریا‘ اسپیل برگ کے ریڈ بل ریس وے میں منعقد ہوگا، اور اس میں پوری دنیا سے طلبہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اے ایم یو کا ایس اے ای کالجئیٹ کلب ’فارمولا اسٹوڈنٹ آسٹریا 2023‘ میں شریک ہوگا یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ منتخب شدہ 55 غیر ملکی ٹیموں میں سے ٹیم زیڈ ایف آر ہندوستان کے طلباء کی ان دو ٹیموں میں سے ایک ہے جس نے مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور ایف ایس آسٹریا 2023 رول بک کوئز میں مجموعی طور پر 20 نمبر حاصل کیے ہیں۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈاکٹر سید فہد انور، فیکلٹی ایڈوائزر، ایس اے ای، زیڈ ایچ سی ای ٹی کالجئیٹ کلب نے بتایا کہ کوئمبٹور میں کاری موٹر ریس وے میں جنوری 2023 میں منعقد ہونے والے فارمولا بھارت 2023 میں ٹیم زیڈ ایف آر کو بزنس پلان مقابلے میں قومی سطح پر دوسرا اور مجموعی طور پر تیرہواں مقام حاصل ہوا تھا۔
ایس اے ای، زیڈ ایچ سی ای ٹی کالجئیٹ کلب کے طالب علم ارقم ہاشم صدیقی نے کہا کہ ٹیم آنے والے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور عالمی سطح پر یونیورسٹی کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ واضح رہے اے ایم یو کے ایس اے ای کالیجیئٹ کلب کے ذریعہ تیار کردہ فارمولا ریسنگ کار زیڈ ایف آر 5.0 نے کاری موٹر اسپیڈ وے، کوئمبٹور میں منعقدہ فارمولا بھارت 2023 مقابلے میں بزنس پلان پریزنٹیشن میں دوم انعام حاصل کر چکی ہیں۔