علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال کی ایک ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں این سی سی کا طالب علم نعرے تقبیر اللہ ہو اکبر کے نعرے لگاتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جو گزشتہ روز یوم جمہوریہ تقریب کے بعد کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں لگائے گئے نعرے پر گزشتہ روز بی جے پی لیڈر ڈاکٹر نشست شرما نے اعتراض جتایا تھا جس کے بعد علیگڑھ ایس پی سٹی نے یونیورسٹی انتظامیہ کو جانج کا حکم جاری کیا تھا۔
اے ایم یو پراکٹر محمد وسیم نے وائرل ویڈیو سے متعلق بتایا نعرے لگانے والے طالب علم کی شناخت کرلی گئی ہے وہ انڈر گریجویشن کے طالب علم وحید الزمان ہے جو مغربی بنگال کا رہنے والا، جسے معطل کر دیا گیا ہے۔ معطلی کے دوران طالب علم کو یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ارشد حسین کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم تشکیل دے کر جلد سے جلد تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ اور طالب علم کے بیانات کی بنیاد پر ضروری کارروائی کی جائے گی.
AMU Viral Video یوم جمہوریہ تقریب کے بعد نعرے لگانے والا طالب علم معطل
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں یوم جمہوریہ تقریب کے بعد اللہ ہو اکبر کے نعرے لگانے والے طالب علم کی شناخت کر کے اے ایم یو انتظامیہ نے معطل کر دیا ہے۔ AMU Viral Video
AMU Viral Video student suspend