اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کی لاء فیکلٹی کوایوارڈ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایس آئی ایل ایف ایم آئی ایل اے ٹی انسٹیٹیوشنل ایکسیلنس ایوارڈ قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ظہیرالدین اور شعبہ قانون کے سربراہ پروفیسر جاوید طالب کو سونپا۔

اے ایم یو کی لاء فیکلٹی کوایوارڈ

By

Published : Nov 2, 2019, 2:40 AM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:14 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو کی قانون فیکلٹی کو ملنے والے قانون کی دنیا میں باوقار ایوارڈ ایس آئی ایل ایف ایم آئی ایل اے ٹی انسٹیٹیوشنل ایکسیلینس ایوارڈ کو قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ظہرودین اور شعبہ قانون کے سربراہ پروفیسر جاوید طالب کو سونپا۔

یہ ایوارڈ شعبہ قانون کو کیرل کے تروواننت پورم میں منعقدہ یوم قانون کے اساتذہ کی تقریب کے موقع پر شعبہ قانون کے بے مثل تدریسی خدمات اور جدید دور کی مشکلات میں طلبہ کو قانون کی تعلیم مہیا کرانے کے اطراف میں تفویض کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر نے قانون فیکلٹی کو ملنے والے اس اعزاز پر تمام اساتذہ اور طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔

پروفیسر ظہیر الدین نے کہا کہ یہ ایوارڈ قانون فیکلٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر جاوید طالب نے کہا کہ اس قسم کے اعزازات سے اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس موقع پر لاء سوسائٹی کے صدر مسٹر پیوش چاولا اور سیکریٹری فہم احمد خان بھی موجود تھے۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 7:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details