اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Vice Chancellor Got Extention: اے ایم یو وائس چانسلر کی ایک سال کے لئے توسیع - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو ایک سال کے لئے بطور وائس چانسلر توسیع کی منظوری مل گئی ہے۔ AMU Vice Chancellor Got Extention

AMU Vice Chancellor
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

By

Published : Mar 25, 2022, 5:16 PM IST

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو 16 مئی 2017 کو پانچ سال کی مدت کے لیے وائس چانسلر منتخب کیا گیا تھا جن کی مدت 15 مئی 2022 کو مکمل ہو رہی ہے۔ یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید آئی پی ایس کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق صدر جمہوریہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور Vice Chancellor Prof. Tariq Mansoor کی مدت 15 مئی 2022 سے ایک سال کی توسیع کی۔

گزشتہ کئی ماہ سے وائس چانسلر کی توسیع کو لےکر کیمپس میں چرچا ہو رہی تھی، ذیادہ تر طلبہ اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کے مدت کی توسیع AMU Vice Chancellor Got Extention نہیں ہونی چاہیے تو وہیں کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا تھا کہ کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو سالوں سے یونیورسٹی بند ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے اگلے وائس چانسلر کی تقرری کا پروسس شروع نہیں ہوا کیونکہ ایگزیکٹو کونسل اور اکیڈمک کونسل کے ممبران کے بھی انتخابات نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے توسیع ممکن ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : AMU Centenary Gate Stone Fallen: اے ایم یو 'باب صدی' کا گرا پتھر، حادثہ ہوتے ہوتے ٹلا

واضح رہے کہ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا تعلق ضلع علی گڑھ سے ہی ہے اور انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے اور یونیورسٹی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے جس کے بعد ان کو 16 مئی 2017 کو یونیورسٹی کا وائس چانسلر منتخب کیا گیا۔ سرسید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے وائس چانسلر کے ایک سال کی توسیع کی اطلاع دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ فی الحال یونیورسٹی انتظامیہ AMU University Administration کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن رجسٹرار کے دفتر کا نوٹس وائرل ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details